بے نظیر باکسنگ ٹورنا منٹ، پاکستان نے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا

benazir boxing

benazir boxing

دوسرا بے نظیر بھٹو شہید باکسنگ ٹورنا منٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ باون کلوگرام کیٹیگری میں محمد وسیم پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ بے نظیر بھٹو باکسنگ ٹورنامنٹ کے آخری روز فائنل راونڈز کھیلے گئے۔
باون کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے محمد وسیم کا سامنا کینیا کے بینسن گیچارو سے ہوا۔ تیسرے راونڈ میں کینین باکسر کو محمد وسیم نے ریٹائرڈ ہرٹ کرتے ہوئے میچ کا فیصلہ اپنے حق میں کرلیا۔
اکیانوے کلوگرام مقابلے میں شام کے سومار غوسون نے علی سلیمانی کو شکست دی اور شام کی ٹیم میں شامل محمد غوسون نے ازبک حریف تلاگانوف رستمب کو ناک آوٹ کیا۔ اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ سید امیر حمزہ گیلانی اور برطانوی باکسر عامر خان نے کھلاڑیوں کو میڈلز پیش کیے۔