صحت مند ہوں انتقال کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ انضمام الحق

inzimam ul haq

inzimam ul haq

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے انتقال کی خبروں نے شائقین کو افسردہ کر دیا تھا لیکن یہ خبریں بے بنیاد ثابت ہوئیں۔ ایک سو بیس ٹیسٹ اور تین سو اٹھہتر ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سابق کپتان انضمام الحق کے انتقال کی خبر ملک بھر میں آگ کی طرح پھیل گئی جو جھوٹی ثابت ہوئیں۔
سابق کپتان کا کہنا ہے کہ وہ مکمل صحت یاب ہیں، موت برحق ہے اور انسان کو اسکا مزا چکنا ہے۔ اس سے قبل سلطان آف سوئنگ وسیم اکرم کے فوت ہونے کی خبریں بھی گردش میں رہ چکی ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کے اسٹار بیٹسمین یوراج سنگھ جو کہ پیھپٹروں کے مرض میں مبتلا ہیں انکی موت کی افواہ بھی گزشتہ رات سامنے آئی تھی۔