بگ بیش ٹی ٹوئنٹی: میلورن رینیگیڈز کامیاب، آفریدی کی تین وکٹیں

shahid afridi

shahid afridi

بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ کرکٹ ٹورنا منٹ میں میلبورن رینیگیڈز نے سڈنی تھنڈرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کے رآونڈ میچ میں میبلورن رینیگیڈز مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو چالیس رنز بنا سکی۔
ارون فنچ نے چوالیس اور بریڈ ہوگ نے اکتالیس رنز بنائے۔ سڈنی تھنڈرز کے لئے ڈورن،ایبٹ اور بٹرورتھ نے دو،دوکھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں سڈنی تھنڈرز کرس گیل کی شاندار پچھتر رنز کی اننگزکے باوجود سات وکٹوں پر ایک سو چو نتیس رنز تک محدود رہی۔ شاہد آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ہارووڈ اور ٹیٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔