پاکستان کرکٹ ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ4سے7جنوری کو ہوگا

cricket traning

cricket traning

انگلینڈ سے یواے ای میں سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر تربیتی کیمپ چار سے نو جنوری تک لاہور میں لگایاجائیگا۔ قومی ٹیم نو جنوری کو یواے ای روانہ ہوگی۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ سترہ جنوری سے دبئی میں کھیلا جائیگا۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظر عام پر آئے کے بعد پاکستان اور انگلینڈپہلی بار آمنے سامنے ہونگے۔
گذشتہ سال انگلینڈ نے ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ دوہزار گیارہ میں پاکستان نے بھی انگلش ٹیم کے برابر چھ ٹیسٹ جیتے ہیں۔ کوچ محسن خان کا دعوی ہے کہ گذشتہ سیریز میں جو ہوا وہ ماضی کا حصہ ہے یواے ای میں سیریز تنازع سے پاک ہوگی اور کھیل کی بہترین اسپرٹ کے ساتھ میچز کھیلے جائیں گے۔ محسن خان نے کہاکہ مختصر تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی چھوٹی چھوٹی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائیگی۔