تئیس مارچ کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

پاکستان(جیوڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کرائے بغیر ملک کو تباہی سے نہیں بچایا جاسکتا۔ چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی صلاحیتوں پر کوئی شق نہیں۔

عمرکوٹ سے پپلز پارٹی کے اقلیتی ٹکٹ ہولڈر لال مالی کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تئیس مارچ کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ عوام میں مقبولیت کی بات کرنے والے اگر اس جلسے کا پچیس فیصد جلسہ کروا لیں تو میں انہیں مان جائوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو آصف زرداری کی شکل دکھا کر ڈرانے والوں کو اب عوام ووٹ نہیں دیں گے۔ پپلز پارٹی اور ن لیگ آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ غیر جانبدار انتخابات میں رکاوٹ بننے والے سرکاری اہلکاروں کے نام ویب سائٹ پر جاری کریں گے اور برسر اقتدار آ کر ان کا احتساب کریں گے۔ جبکہ ملکی نظام کی بہتری کے لئے پولیس کو غیر سیاسی کریں گے اور اس محکمے کو وزارت داخلہ سے الگ کریں گے۔