تحریک انصاف اقتدار آ کر تعلیمی بجٹ کو چار گنا کر دینگے،جہانگیر ترین

jahangir tareen

jahangir tareen

لاہورتحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ان کی جماعت برسر اقتدار آ کر تعلیمی بجٹ کو دو گنا سے بڑھا کر چار گنا کر دے گی۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف شعبہ خواتین کے افطار ڈنر سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ تحریک انصاف صحت کے بجٹ میں بھی اضافہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اقتدار میں آکر انقلابی بلدیاتی نظام رائج کرے گی۔ اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف دنیا کی واحد جماعت ہے جس کے ارکان کی تعداد 70 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔