پشاور میں جماعت اسلامی کے تحت بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف ریلی

Jamaat-e-Islami Pakistan

Jamaat-e-Islami Pakistan

پشاور میں جماعت اسلامی کے تحت بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف ریلی نکالی. جماعت اسلامی پشاور کے تحت بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف نشتر آباد سے ریلی نکالی گئی. جس میں موٹر سائیکل سوار اور پیدل کارکنوں نے شرکت کی. ریلی کے شرکا نے ناروا لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے واپڈا اور صوبائی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی. اسکندر پورہ چوک پہنچ کر ریلی ختم ہوئی. جہاں مختصرجلسہ کیا گیا. جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے قائدین نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ پر اے پی سی بلانا اپوزیشن کا کام ہے. اے این پی کی حکومت نے برسرار اقتداررہ کر لوڈ شیڈنگ کے خلاف اے پی سی بلائی ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے. حالانکہ حکومت کو چاہیے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں.