تحریک انصاف کا سونامی حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا : چوہدری سلیم سرور جوڑا

گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سرکردہ رہنماء چوہدری سلیم سرور جوڑا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا سونامی حکمرانوں کو بہا کرلے جائے گا روٹی ، کپڑا اور مکان چھیننے والوں کا احتساب اپنے ووٹوں سے کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی51.55.58کے نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان انشاء اللہ اقتدار میں آ کر لٹیروں سے پائی پائی کا حساب لیں گے انہوں نے کہا کہ عوام بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ اوربلوں میں اضافہ سے پریشان ہیں اگر اب بھی عوام نے باری لینے والوں کو رد نہ کیا تو یہ حکمران جماعتیں عوام کو بھوکا مار دیں گے عوام لٹیروں کے اتحادیوں کو رد کر دیں سب سے بڑا احتساب یہی ہے کہ ان کو اسمبلیوں تک نہ جانے دیا جائے صرف اور صرف عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو کامیاب بنایا جائے تاکہ عمران خان برسر اقتدا ر آ کر ملک وقوم کی حالت بد ل دیں۔