ملک افضل کی ہمشیرہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

گجرات(جی پی آئی)جماعت اسلامی کے رہنما UKاسلامک مشن میلسن کے امیر ملک افضل کی ہمشیرہ ،دبئی کے ممتاز بزنس مین شوکت بٹ کی والدہ انتقال کر گئیں۔ ان کی نمازِ جنازہ آج 11بجے قبرستان محلہ نور پور شرقی گجرات میں ادا کی جائے گی۔

ان کی وفات پر جماعت اسلامی کے رہنمائوں نائب امیر ضلع ڈاکٹر طارق سلیم ،نائب امیر ضلع چوہدری عبدالستار (آف پیر جھنڈ)، نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے درجات کی بلندی کے لیے دُعاکی۔مرحومہ کی وفات پر UKسے ملک افضل صاحب اور دبئی سے شوکت بٹ گجرات پہنچ گئے ہیں۔