پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے وفد نے چوہدری مصطفی گورائیہ کی قیادت میں گجرات پریس کلب جا کر نو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کی

گجرات (جی پی آئی) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے وفد نے چوہدری مصطفی گورائیہ کی قیادت میں گجرات پریس کلب جا کر نو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے ، وفد میں چوہدری یاسر امین مرل ، چوہدری سہیل نثار ، سید عمران کاظمی ، فاریسٹ آفیسر محکمہ جنگلات چوہدری تصور جٹ وینس ، سید تبریز حسین شاہ مدینہ سیداں شامل تھے۔

اس موقع پر چوہدری مصطفی گورائیہ نے کہا کہ گجرات پریس کلب کا ہر سال نیا انتخاب جمہوریت کا تسلسل ہے ، جو مستحسن اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا تعاون پہلے بھی گجرات پریس کلب خصوصاً گجرات کے صحافیوں کے ساتھ رہا ہے ، آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے ، چوہدری یاسر امین مرل نے کہا کہ سیاست اور صحافت کا چولی دامن کا رشتہ ہے جو کبھی بھی الگ نہ ہو گا۔