تحریک انصاف کے اہتمام ایک کانفرنس 15جولائی کو کھاریاں میں منعقد ہو گی

گجرات (جی پی آئی) تحریک انصاف پاکستان کے زیر اہتمام تحفظ شعائر اسلام او آئین پاکستان ایک کانفرنس 15جولائی بروز اتوار بعد نماز عشاء کھاریاں میں منعقد ہو گی ، جس میں جھیورانوالی سے چوہدری شہباز احمد ، چوہدری ذیشان اشرف ، چوہدری تنویر احمد ، چوہدری محمد اصغر وڑائچ ایڈووکیٹ کی قیات میں قافلے کی صورت میں کانفرنس میں شرکت کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ختم نبوت اور اسلام کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے گا ، اسلام دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے۔