حلقہ تعلقاتی گروپ NA105کا خصوصی اجلاس

گجرات (جی پی آئی) حلقہ تعلقاتی گروپ NA105کا خصوصی اجلاس سنگت فائونڈیشن آفس میں زیر صدارت اشتیاق احمد ایڈووکیٹ کنونیئر منعقد ہوا ، اجلاس میں حکومت پنجاب کی طرف سے ”عوامی خدمات ”کی فراہمی میں بہتری کے لیے کی جانے والی توقع کوششوں کو سراہا گیا ، اور ڈی سی او گجرات نوازش علی کی سربراہی میں کی جانے والی میٹنگ کو خوش آئند کہا ، جس میں یونین کونسل کی سطح پر کھیل کے میدان کی فراہمی کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، حلقہ تعلقاتی گروپ کے ممبران نے فیصلہ کیا کہ محکمہ صحت میں ریفارمز کے لیے حکومت پنجاب کو سفارشات پیش کی جائیں گی ، تا کہ حکومت پنجاب اچھی گورننس کی ترویج کر سکے ، جس میں جوابدہی ، شفافیت ، رسائی ، شراکت اور مستعدی ہو ، مزید برآںحلقہ تعلقاتی گروپ نے فیصلہ کیا کہ ضلعی گورنمنٹ کی کھیل کے میدانوں کی یونین کونسل کی سطح پر بنانے کے لیے اقدامات کی حوصلہ افزائی کریں گے ، اور منتخب نمائندوں کے بھرپور تعاون کو یقینی بنانے کیلئے ملاقات کریں گے ، اجلاس میں اشتیاق احمد ایڈووکیٹ ، افتخار بھٹہ ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، فرح دیبہ ، خاور شہزاد ، عمانوایل نعیم ، تصور عباس اور دوسرے ممبران شامل تھے ۔