ترکی پولیس سٹیشن کے باہر کار بم دھماکہ، 2 ہلاک، 20 زخمی

Turkish police station

Turkish police station

ترکی : (جیو ڈیسک)ترکی میں ایک پولیس سٹیشن کے باہر کار بم دھماکے میں 2 شخص ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ کیسری میں پینار بیس پولیس سٹیشن کے اندر ایک کار نے اچانک اندر گھسنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے کار میں موجود دو افراد کو روک کر ان سے پوچھ گچھ کرنے کی کوشش کی تاہم اس موقع پر انہوں نے کار کو دھماکے سے اڑا دیا۔

دھماکے میں 2 شخص ہلاک جبکہ متعدد بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔ وزیر داخلہ ادریس نائم نے بتایا کہ ہلاک ہونیوالے بچے پولیس اہلکاروں کے تھے۔