تعلیمی اداروں کا نوجوانوں کے لئے ماحول اسلامی ہونا چاہئے۔ عبد الرشید

ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سید عبد الرشید نے کہا ہے تعلیمی اداروں کا نوجوانوں کے لئے ماحول اسلامی تہذیب کاعکاس ہونا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام گلبرگ کالج میں البدر کرکٹ گالا میں تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور تھے انہوں نے جمعیت کے اس اقدام کو سراہتے ہو ئے کہا کہ جمعیت جیسی منظم اور ڈسپلن تنظیم نہیں دیکھی۔پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنا کردم لیں گے۔ سید عبد الرشید نے مزید کہا کہ مثبت سرگرمیوں کا پروان چڑھانا جمعیت کا احسن کارنامہ ہے ۔نوجوان نسل ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رہنے کے لئے سپورٹس کو رواج دے۔صحت مند نوجوان نسل ہی تعمیری انقلاب برپا کر سکتی ہے ۔اسلام مثبت کھیلوںکی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
ناظم اعلیٰ جمعیت کامیاب طالب علموں کو خصوصی انعام بھی دیا ہے۔ طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ طالب علم ملک اور قوم کی خدمت کا جذبہ لے کر آگے بڑھیں۔