گجرات :ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی پھوپھی کے ختم دسواںکی تقریب منعقد ہوئی

گجرات(جی پی آئی)چیف ایڈیٹر جی پی آئی ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی پھوپھی جان سینٹری انسپکٹر غلام مرتضیٰ غفاری ، غلام مصطفی غفاری ، سمیع اللہ ، کلیم اللہ ، اسد اللہ غفاری کی والدہ محترمہ حاجی محمد یوسف غفاری کی اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں جامع مسجد امین فین میں منعقد ہوئی ، جس میں ممتاز علمائے کرام ، سیاسی سماجی شخصیات و معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، ممتاز عالم دین علامہ محمد شاہد چشتی نے خصوصی خطاب کیا ، نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، جبکہ ممتاز ثناء خوانِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم  ارشد بھٹی ، محمد عارف شاہد گوندل ، قاری شفیع نوشاہی ، قاری محسن رضا ، مظہر عزیز بٹ ، سید دلدار شاہ ، اسد عطاری و دیگر نے ہدیہ نعت بحضور سرورکائنات صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا ، اس موقع پر ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں جاوید بٹ ، سید الطاف عباس کاظمی ، رانا مشرف ناز ، صابر رضا مغل ، مظہر چوہان ، شیخ ادریس ، حاجی محمد منیر غفاری ، غلام حسن غفاری ، غلام نبی غفاری ، مولوی یونس غفاری ، چوہدری اعجاز گوندل ، خالد حسین ، کلیم اللہ ، چوہدری منور پڈا ، چوہدری قدیر پڈا ، ڈاکٹر غلام عباس منج ، عبدالقدیر و دیگر اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔