تعلیمی بورڈ میرپور میں سال اول کے پیروں کی غلط مارکنگ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ نہ آ سکی

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تعلیمی بورڈ میرپور میں سال اول کے پیروں کی غلط مارکنگ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ نہ آ سکی جبکہ ضمنی امتخانات شروع ہو گئے کئی طلباء کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ وزیر اعظم ،وزیر تعلیم اور چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق تعلیمی بورڈ میرپور میں سال اول کے پیروں کی غلط مارکنگ ہوئی تھی جس پر لوگوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔

جس پر وزیر اعظم آزادکشمیر نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ری مارکنگ کا حکم جاری کیا تھا اور سیکرٹری کالجز پر مشتمل کمیٹی بنائی تھی جس نے آگے سب کمیٹی بنا دی تھی کمیٹی کی رپورٹ تو نہ آسکی لیکن 7 نومبر سے امتخانات شروع ہو گئے یوں کئی طلباء ری چیکنگ کے انتظار میں بیٹھے رہے اور ضمنی امتخان میں بھی شامل نہ ہو سکے یوں کئی طلباء کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ لوگوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ،وزیر تعلیم کالجز مطلوب انقلابی اور چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔