تعلیم کے بغیر ترقی کا حصول ممکن نہیں اورتعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منزلوں کو عبور کر سکتی ہیں ، سید آصف حسنین

کراچی(محمد عامر) رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین نے ایڈمنسٹریٹرو چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کورنگی نمبر 06 میں قانون کی تعلیم کے لئے بنائے گئے سیکشن کے میں سہولیات کا معائنہ کیا اور موقع پر متعلقہ محکموں کو صفائی ستھرائی اور دیگر بلدیاتی امور کی فراہمی کے احکا مات جاری کئے انہوں نے کہا کہ تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے ملک و قوم کی ترقی میں تعلیم ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے کیلئے اپنے ملک میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنا ہوگا اور تعلیم عام کرنا ہوگی۔

کیونکہ طالب علم مستقبل کا سرمایہ ہوتے ہیں اور حکومت یقینا معاشرے میں ان کو بہترمستقبل فراہم کرنے کیلئے تعلیم کی بنیادی سہولتوں فراہم کرنے کی کوشش کرر ہی ہے تاکہ مستقبل میں آج کے بچے مکمل شخصیت بنا کر سامنے آئیں اور ملک و قوم کی بہتر طور پر خدمت کرسکیں انہو ںنے مزید کہا کہ حق پرست قیادت ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ تعلیم کے فروغ کیلئے شب وروز مصروف عمل ہیں ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے کہا کہ امیر وغریب کے لئے یکساں تعلیمی معیار کے ذریعے ہی تعلیمی نظام میں اصلاحات لا کر نہ صرف تعلیمی معیار بلکہ درسگاہوں کو اعلیٰ معیاری درسگاہ بنایا جائے گا۔

تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منز لوں کو عبور کر سکتی ہیں موجودہ دور کا تقا ضا ہے کہ تعلیم کے ذریعے ہی دنیا میں اپنا مقام حاصل کیا جائے تعلیم معیار کو پروان چڑھانے ،تعلیمی اصلاحات اور معیاری طالب علم کو سہولت کی فراہمی ٹاؤن انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے تعلیم کے بغیر ترقی کا حصول ممکن نہیںاور آج دنیا میں جن ممالک نے ترقی کی ہے ان کی کامیابی کے پیچھے ان کی بہتر تعلیم تھی تعلیم کے ذریعے ہی قومیں ترقی پاتی ہیں تعلیم کو عام کر کے ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔