تلہ گنگ کی خبریں 6.02.2013

تلہ گنگ شہر کا سیوریج سسٹم عوام کے لیے وبال جان بن گیا
تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر)تلہ گنگ شہر کا سیوریج سسٹم عوام کے لیے وبال جان بن گیا، سیوریج کی مد میں کروڑوں روپے ہوا میں اڑا دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں تلہ گنگ شہر میں سیوریج سسٹم کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے گئے تھے۔اس سلسلے میں کام بھی شروع ہوا تھا اور پائپ لائنیں بچھا ئی گئیں تھیں تاہم یہ بڑا منصوبہ بھی کرپشن کی نظر ہو گیا اور اتنے سال گرزرنے کے باوجود سیوریج سسٹم چالو نہ ہو سکا۔اب صورتحال یہ ہے کہ تھوڑی سی بھی بارش سے پانی کی نکاسی آب بھی نہیں ہو تی اور لائن بند ہونے کی وجہ سے گندا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے۔جس سے بدبو اور تعفن کے ساتھ ساتھ بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔صدر تلہ گنگ ایسوسی ایشن ملک شاہد ناصرنے سیوریج کی مد میں کروڑوں روپے کی خردبرد کا حساب لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے چہروں کو بے نقاب کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جسیال ، میں ڈاکوؤں نے واردات کی کوشش کی تاہم مساجد میں بروقت اعلانات اور لوگوں کے اکٹھا ہونے پر ڈاکوفرارہوگئے
تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر) جسیال ، میں ڈاکوؤں نے واردات کی کوشش کی تاہم مساجد میں بروقت اعلانات اور لوگوں کے اکٹھا ہونے پر ڈاکوفرارہوگئے، ذرائع کے مطابق محمد خالد ساکن جسیال کے گھر ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی، سراغ رساں کتوں نے ایک گھر کی نشاندہی کی۔تینوں دفعہ ایک ہی گھر میں کتے جا بیٹھے اس ضمن میں تفتیش جاری ہے۔دوسری واردات میں ملکوال روڈ پر دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک خاتون اور اسکے خاوند کو لوٹ لیا۔ محمد ابرار ساکن جسیال اپنی اہلیہ کے ہمراہ شادی سے واپس آرہا تھا کہ ملکوال روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر زیور اور پیسے لوٹ لئے۔عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس گشت موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلسل بارش کی وجہ سے گھروں، دکانوں کی چھتیں ٹپکنے لگیں جس سے شہریوں کے گھر اور دکانوں کا سامان خراب ہو گیا
تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر)مسلسل بارش کی وجہ سے گھروں، دکانوں کی چھتیں ٹپکنے لگیں جس سے شہریوں کے گھر اور دکانوں کا سامان خراب ہو گیا۔ بارش کے نہ تھمنے پر شہرویوں نے چھتوںکو محفوظ کرنے کے لیئے پلاسٹک لینے ہارڈوئیر شاپ کا رخ کیا جہاں دکاندار کی چاندی ہو گئی اور انہوں نے من مانے ریٹس وصول کیئے اور شہری مجبوری کی وجہ سے دکانداروں سے لٹتے رہے۔ مسلسل بارشوں سے جہاں کسانوں کے چہرے کھلکھلا اٹھے وہیں گھروں دکانوں کی چھتوں سے بارش کا پانی ٹپکنے سے شدید پریشانی کا سامنا رہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ روالپنڈ ی روڈ پر مدنی چوک کے قر یب رکشہ اور سو زوکی کا تصا دم جس کے نتیجہ میں دوافراد شد ید زخمی
تلہ گنگ(تحصیل رپو رٹر)تلہ گنگ روالپنڈ ی روڈ پر مدنی چوک کے قر یب رکشہ اور سو زوکی کا تصا دم جس کے نتیجہ میں دوافراد شد ید زخمیٔ۔ تفصیلا ت کے مطا بق رکشہ اور سو زوکی کے تصا دم میں وسیم اور حق نو از شد ید زخمی ہو گئے ہیں ان کو طبی امداد کے لیے سٹی ہسپتا ل لا یا گیا ۔ وسیم کو روالپنڈی ریفر کر دیا گیا اس کی حالت تشو یش نا ک بتا ئی جا رہی ہے۔