تلہ گنگ کے نواحی گاؤں ملکوال میں الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کا فری کیمپ لگایا گیا

تلہ گنگ ( تحصیل رپو ر ٹر) تلہ گنگ کے نواحی گاؤں ملکوال میں الشفاء آئی ٹرسٹ راولپنڈی کا فری کیمپ لگایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ کمیپ علاقے کی معروف سماجی تنظیم جناح ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ ملکوال کے زیر اہتمام لگایا گیا۔

اس کیمپ میں 260مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا جبکہ 12 مریضوں کو آپریشن کے لئے اسلام آباد لے جایا گیا۔ عوامی حلقوں نے مقامی فلاحی تنظیم کی اس کارکردگی کو سراہا ہے۔