تیسری سالانہ غلبہ اسلام کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری

تلہ گنگ ( تحصیل رپورٹر) تیسری سالانہ غلبہ اسلام کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری۔6 جنوری بروز اتوار مرکزی عید گاہ لیٹی میں منعقد ہو رہی ہے۔ جس میں جماعت اسلامی کے صوبائی اور مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل لیٹی میں جماعت اسلامی کی تیسری سالانہ غلبہ اسلام کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

جماعت کے مقامی ذمہ داران طارق محمود صدقال ملک عالم خان اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلبہ اسلام کانفرنس اسلامی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔ جس میں ہزاروں افراد شریک ہونگے ۔ کانفرنس سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء مولانا جاوید قصوری سابق ایم این اے سلیمان بٹ اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔