تلہ گنگ یونین کونسل بڈھر کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ونہار کی پرنسپل نے سکول کو ٹیوشن سنٹر بنا دیا

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر ) تلہ گنگ یونین کونسل بڈھر کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ونہار کی پرنسپل نے سکول کو ٹیوشن سنٹر بنا دیا ہیڈ مسڑ یس سے نجات دلائی جائے والدین کا وزیراعلی پنجا ب اور اعلی حکام سے پر زور مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق اہلیان ونہار بدھڑ اور ڈھوک فقیرانے صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ونہار کی پرنسپل بچیوں سے زبردستی 240 روپے وصول کر رہی ہے اور انکار کرنے والے والدین کو بچیوں کو سکول سے نکالنے کی دھمکی اور بچیوں کو سزا دی جاتی ہے کہ اگر تم نے پیسے نہ دیئے تو تمہیں سکول سے نکال دیا جائیگا۔

والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہیڈمسٹریس سے ہمیں نجات دلائے اور اس سارے واقعے کا نوٹس لیں تا کہ ہماری بچیاں سکول سے تعلیم حاصل کر سکیں۔