تلہ گنگ : گزلز ڈگری کالج اور بوائز سکول کی زمین پر قبضہ مافیا کا راج اہل علاقہ کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر ) تحصیل تلہ گنگ کی یونین کونسل تھوہا محرم خان میں دو سال قبل اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گزلز ڈگری کالج اور بوا ئز سکول کی زمین پر قبضہ مافیا کا راج اہل علا قہ کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل تھوہا محرم خان میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک ظہور انورکی جانب سے گزلزڈگری کالج کو دی جانیوالی گرانٹ مبلغ اڑھاء کروڑ روپے سیا ست کی نذر جبکہ کالج کی چار دیواری ابھی بھی نا مکمل جبکہ سکول کی زمین پر 86 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سٹید یم بھی اسی گر وپ کے رحم کر وم پر۔ سٹیڈیم کے لیے گرانٹ بھی ممبر صوبائی اسمبلی ملک ظہور انور کی جانب سے فراہم کی گئی تھی۔

گزلز ڈگری کالج کے قیام میں تاخیر سے والدین اور بچیا ں پر یشان۔ اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے نو ٹس لینے کاپر زور مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں اس ما فیا گر وپ سے نجا ت دلا ئی جا ئے تا نکہ علا قہ کی بچیا ں بغیر کسی خو ف اوررکا وٹ کے تعلیم کے سا تھ سا تھ غیر نصا بی سر گرمیوں میں بھی حصہ لے سکیں۔