توانائی بحران نے ٹیکسٹائل کی صنعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا

Textile

Textile

کراچی(جیوڈیسک)توانائی بحران نے ٹیکسٹائل کی صنعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ، ملوں کی پیداواری صلاحیت صرف 30 فیصد تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں یومیہ 7 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے صنعتوں کی پیداوار کو شدید متاثر کیا ہے۔صنعتکاروں نے الزام لگایا ہے کہ بجلی کی ترسیلی کمپنیوں کی غلط حکمت عملی سے ملک کی ٹیکسٹائل ملوں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ نا صرف برآمدات میں اہم کردار ادا کر ہا ہے بلکہ ملازمتوں کے بھی مواقع فراہم کرتا ہے اور صنعتوں پیدواری عمل متاثر ہونے سے نہ صرف برآمدات میں کمی آئے گی بلکہ بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا۔