احمد مختار کے بڑے بھائی چودھری احمد سعید مسلم لیگ ن میں شامل

pml n

pml n

لاہور (جیوڈیسک)وفاقی وزیر پانی و بجلی چودھری احمد مختار کے بڑے بھائی چوہدری احمد سعید نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ماڈل ٹاون لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے بعد احمد سعید نے پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا۔چودھری احمد سعید چیئرمین پی آئی اے بھی رہ چکے ہیں اور معروف کاروباری گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے چھوٹے بھائی چوہدری احمد مختار وفاقی وزیر پانی و بجلی ہیں اور مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو ہرا کر قومی اسمبلی کی نشت پر منتخب ہوئے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری احمد سعید کو گجرات سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ بھی دیا جائے گا اور اس بات کو بھی رد نہیں کیا جارہا کہ چوہدری احمد سعید چوہدری شجاعت کے مقابلے میں انتخابات میں حصہ لیں گے۔ شریف برادران نے چوہدری احمد سعید کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی آمد سے پارٹی گجرات میں مزید مضبوط ہو گی۔