توانائی ضرویات کیلئے ایٹمی ٹیکنالوجی دی جائے۔ وزیراعظم

Gilani

Gilani

پاکستان : (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو جوہری توانائی سے پورا کیا جا سکتا ہے عالمی برادری ایٹمی ٹیکنالوجی فراہم کرے۔ ایٹمی اثاثوں کی سیکورٹی فول پروف ہے۔

سیول میں جوہری سلامتی کے متعلق عالمی کانفرنس کے موقع پر عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا عالمی برادری کو پاکستان کو پرامن مقاصد کیلئے بلاتفریق ایٹمی ٹیکنالوجی تک رسائی دینا ہو گی۔ جوہری اثاثوں اور ٹیکنالوجی کو محفوظ بنانے کیلئے قومی سطح پر اہم اقدامات کئے ہیں۔