کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ رحمان ملک

Rehman malik

Rehman malik

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، جہاں ضرورت ہے وہاں کارروائی جاری رہے گی۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو بتایا کہ کراچی میں مشاعر یپر فائرنگ کے واقعہ میں گرفتار دہشت گرد سے تفتیش شروع کر دی گئی۔ معاملے کی تہہ تک پہنچ کر ایوان کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

مشاعر یپر فائرنگ کے واقعے میں پولیس بروقت کارروائی نہ کرتی تو بڑا سانحہ رونما ہو سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کر دیا گیا۔ کراچی کے بعض علاقوں میں جرائم کے اڈے بھی ختم کر دیئے گئے اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے بیٹے اور ایک رکن سندھ اسمبلی کو ایس ایم ایس پر ملنے والی دھمکیوں پر وزیر داخلہ نے تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی سائبر کرائمز کے حوالے سے قوانین وضع کرے۔