توقیر صادق اسلام آباد کے بڑے گھر میں چھپا ہے: رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور(جیوڈیسک)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ توقیر صادق اسلام آباد کے بڑے گھر میں چھپا ہوا ہے.83 ارب توقیر صادق نے اکیلے نہیں کھایا جن کے ساتھ مل کر کھایا ہے وہ تحفظ دے رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ توقیر صادق کو پہلے گورنر ہاوس لاہور میں چھپایا گیا اور گورنر کی گاڑی میں اسلام آباد پہنچایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کیا کرے ۔اسلام آباد کے بڑے گھر چوروں اور ڈاکوں سے خالی ہونے چائیے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی آئی سی کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا لیکن پی آئی سی خود مختار ادارہ ہے اسے بھی اقدامات کرنے چاہئیں ۔کراچی اور پشاور میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں پولیو ٹیموں کی سیکورٹی سخت کر دی ہے۔