سردیوں میں گرم نزلہ ، زکام ، کھانسی اور بخار جیسی امراض سے بچنے کیلیے گرم کپڑوں کا استعال کیا جائے، ڈاکٹر محمد اشفاق

لاھور : سروسز ہسپتال لاہور کے شعبہ میڈیکل سپیشل یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشفاق نے کہا ہے کہ سردیوں میں گرم نزلہ ،زکام ، کھانسی اور بخار جیسی امراض سے بچنے کیلیے گرم کپڑوں کا استعال کیا جائے جبکہ صبح کی سیرکی بجائے اگرشہری ظہر اور عصر کے درمیان سیر کیا کریں تو انکی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے کیونکہ اس وقت سردی بھی کم ہوتی ہے اور دھوپ سے انسان وٹامن ڈی بھی حاصل کرتا ہے جس سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔

اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر اشفاق نے بتایا کہ خشک سردی انسانی جسم پر زیادہ جلدی اثرکرتی ہے جس سے نزلہ ،زکام ،کھانسی اور بخار جیسی امراض لاحق ہوسکتی ہیں جبکہ سردیوں کے موسم میں گرم اشیاء اور ڈرائی فروٹ کا زیادہ استعمال بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے جس سے بلڈ پریشر اور معدہ خراب ہوسکتا ہے اس لیے خشک میوہ جات ،لحمیات اور پروٹین کا استعمال ایک مقررہ مقدار سے زیادہ نہ کیا جائے اور سردیو ں کے موسم میں بزرگ اور بچوں کو خاص احتیاط کی ضرورت ہے اور انہیں سردی سے بجانے کیلیے خاص اہتمام کیا جائے کیونکہ ان عمروں میں نمونیے کا خطرہ زیادہ لاحق ہوتا ہے جو عموما جان لیوا بھی ہو سکتا ہے سردیوں کے موسم میں موٹر سائیکل سوار ہیلمنٹ کا استعمال ضرور کریں تاکہ انکا ناک ،کان اور سر ٹھنڈی ہوا کے تھپیڑوں سے محفوظ رہ سکے اور بلخصوص دل کے مریض اچانک سردی میں نہ نکلیں جس سے انکی چھاتی خراب ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں جوڑوں اور جسم کے مختلف حصوں کے درودوں سے محفوظ رہنے کیلیئے گرم کپڑوں کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ کالے چنوں کا شوربہ اور دیسی مرغی کا استعما ل زیادہ کیا جائے جبکہ لسی سمیت ٹھنڈے مشروبات سے بھی اجتناب کیا جائے جب بھی موسم بدلتا ہے تو اس سے بچے ،جوان اور بوڑھے افراد اکثر متاثر ہو جاتے ہیں نزلہ، زکام اور جوڑوں کے درد کی شکایات عام سننے میں آتی ہیں اس لیے سردیوں کے موسم میں خاص طور پر بزرگوں کو ٹھنڈے پانی اور ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کرنا چاہئے اکثر افراد سردیوں کے موسم میں صبح ٹھنڈے پانی سے وضو کرتے ہیں یا نہاتے ہیں اس سے انہیں ہاتھوں اور پیروں کے جوڑوں میں درد کی شکایات ہوسکتی ہیں اس لیے سردیوں کے موسم میں نیم گرم پانی وضو اور نہانے کیلیے استعمال کیا جائے تاکہ جوڑوں کے درد سے محفوظ رہا جاسکے جبکہ ٹھنڈے مشروبات اور لسی وغیرہ سے بھی پرہیز کیا جائے کھانے میں برائلر کے گوشت کی بجائے دیسی مرغی کا گوشت استعمال کیا جائے مچھلی ، کالے چنے کے شوربے کا استعمال بھی جسم کیلیے فائدہ مند ہے۔

سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردینا چاہیے جبکہ پائوں میں جرابوں کے ساتھ سر کو بھی ڈھانپا جائے اور دھوپ کا استعمال اپنی زندگی میں داخل کرلیں جو جسم کو وٹا من ڈی فراہم کرتی ہے جس سے جسم کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں جسمانی دردوں سے بچنے کیلیے سب سے اہم بات یہ کہ اپنے جسم میں یورک ایسٹ کو بڑھنے نہ دیں جو جسمانی دردوں کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے خواتین کے حوالہ سے خصوصی طور پر بتایا کہ رنگ گورا کرنے والی کریمیں چہرے کی رنگت کو مزید خراب کردیتی ہیں اس لیے بہتر یہی ہے کہ خواتین اپنی روز مرہ کی غذا کو بہتر کریں تاکہ انکے چہرے پر قدرتی حسن آسکے آخر میں ڈاکٹر اشفاق نے بتایا کہ اس وقت ایم ایس ڈاکٹر ریحانہ ملک کی سربراہی میں سروسز ہسپتال کے شعبہ میڈیکل میں ملک کے بہترین ڈاکٹر مریضوں کی خدمت میں مصروف ہے اور مریضوں کا تسلی بخش علاج کیا جاتا ہے۔