توہین عدالت کیس: اٹارنی جنرل نے شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے

Anwar ul haq

Anwar ul haq

اٹارنی جنرل نے توہین عدالت کیس کے سلسلے میں شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق سابق اٹارنی جنرل سمیت سات افراد کے نام گواہوں کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے اٹارنی جنرل کو توہین عدالت کیس میں پراسیکیوٹر مقرر کئے جانے کے بعد مولوی انوار الحق نے شواہد جمع کرنا شروع کردیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دستاویزی شواہد میں این آر او کیس فیصلے کے پیرا نمبر ایک سو اٹھہتر کو بھی شامل کیا گیا۔