ملتان: شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، ایک دکان خاکستر، دو متاثر

Multan

Multan

ملتان شارٹ سرکٹ کے باعث اچانگ لگنے والی آگ نے تین دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ایک دکان جل کر خاکستر جبکہ دو کو جزوی نقصان پہنچا۔

ٹمبر مارکیٹ میں اچانک لگنے والی آگ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ دکان مالک کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی اور بجلی کے تاروں کے بارے میبں بارہا ٹمبر مارکیٹ تاجران نے واپڈا کو تحریری درخواستیں بھی دیں لیکن متعلقہ حکام اور واپڈا اہلکاروں کی جانب سے عمل درآمد نہیں ہوا۔

آگ کے نتیجے میں ایک دکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی جبکہ دو دکانوں کو جزوی طورپرنقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔