توہین عدالت کیس: بابر اعوان نے تحریری معافی مانگ لی

Baber Awan

Baber Awan

اسلام آباد: (جیو ڈیسک) توہین عدالت کیس میں بابر اعوان نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط تحریری معافی مانگ لی۔ وکیل علی ظفر نے بابر اعوان کی جانب سے تحریر کیا گیا معافی نامہ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ بابر اعوان کے وکیل علی ظفر کا کہنا ہے کہ بابر اعوان نے معافی نامہ تحریر کیا ہے جسے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس میں جمع کرا دیا گیا ہے۔

علی ظفر نے کہا کہ بابر اعوان نے تحریر کیا ہے کہ انہیں عدالت سے معافی مانگنے میں عار نہیں، پریس کانفرنس میں جسٹس آصف سعید کے نام پر خصوصی معافی مانگتا ہوں۔