فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں جاری

kayani

kayani

پاکستان: (جیو ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خطے بالخصوص پاک افغان بارڈر کی صورتحال اور شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ معمول کی اس سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں پیشہ وارانہ امور اور تربیتی پروگراموں سمیت فوجی مشقوں کے امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور سیاچن کے اندوہناک حادثے پر بھی فارمیشن کمانڈرز کو آگاہ کیا جائے گا۔