توہین عدالت قانون، درخواستوں کی سماعت آج بھی ہوگی

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ(جیوڈیسک)سپریم کورٹ میں توہین عدالت ایکٹ کیس کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج بھی جاری رہے گی۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو آج دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔گزشتہ روز چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا اسمبلی کی کارروائی کو تحفظ حاصل ہے لیکن اس کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ عدالت کے روبروتوہین عدالت قانون کی منظوری کے موقع پر پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر پڑھ کر سنائی گئی۔ تقریر کو پڑھنے سے اٹارنی جنرل نے اعتراض نہیں کیا۔

سماعت کی ابتدا میں لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ بار کے صدر شیخ احسن الدین نے دلائل دیئے۔ ان کا موقف تھا کہ توہین عدالت قانون پاس کرکے پارلیمان نے اپنے حلف سے انحراف کیا۔ نیا قانون عجلت میں بنایا گیا جس کا مقصد وزیر اعظم کو بچانا ہے۔