کراچی : عملہ سیاسی تعلقات ختم کر دے، چیف الیکشن کمشنر

Fakhruddin G Ibrahim

Fakhruddin G Ibrahim

کراچی (جیوڈیسک)چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے الیکشن کمیشن کا عملہ سیاسی جماعتوں سے تعلقات ختم کردے۔ جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم نے چیف الیکشن کمشنرکا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا الیکشن  کمیشن کے افسران اور عملہ سیاسی جماعتوں سے تعلقات ختم کردے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ درست انتخابی فہرستیں ان کی اولین ترجیح ہیں۔ نئی فہرستیں اکتیس جولائی کو جاری کر دی جائیگی۔ ایسے انتخابات چاہتے ہیں کہ لوگ انگلی نہ اٹھاسکیں۔

فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ آئندہ انتخابات ملک و قوم کا امتحان ہے۔ ذمہ داری سنبھالے دو دن ہوئے ہیں، جلد بازی کے بجائے تحمل سیکام لوں گا۔ انہوں نے کہا انتخابی قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی شفافیت کو برقرار رکھیں گے۔