تھانہ سرائے عالمگیر کے گائوں میں ککروٹ میں فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کر دیا گیا

گجرات (جی پی آئی)تھانہ سرائے عالمگیر کے گائوں میں ککروٹ میں فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا گیا بتایا گیا ہے کہ ککروٹ کے رہائشی کوثر پروین کے بیٹے نے چند ماہ قبل اپنے گائوں سے لڑکی کو اغواء کرلیا تھا جس کے نتیجہ میں جمشید یونس وغیرہ نے گزشتہ رات فائرنگ کرکے اسے موت کے گھات اتار دیا اور اسلحہ سمیت فرار ہوگئے۔

پولیس سرائے عالمگیر نے تصدق حسین ولد میاں خان کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔