تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم شخص کی نعش برآمد بعد میں نورجمال ڈنگہ کا رہائشی نکلا

لالہ موسیٰ : تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم شخص کی نعش برآمد بعد میں نور جمال ڈنگہ کا رہائشی نکلا ، سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ، موضع دھاماں کے رقبہ میں کسی 45,40سالہ نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر اہل محلہ نے سٹی پولیس کو اطلاع دی جس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کروایا تو معلوم ہوا کہ اسکے سر میں گولی مار کر اسے قتل کر دیا گیا ہے ، جبکہ سب انسپکٹر غلام عباس لک نے بتایا کہ مقتول کی شناخت ہو گئی ہے وہ نور جمال تھانہ ڈنگہ کا رہائشی محمد اقبال ولد امام دین ہے اور اسکے ورثاء نے اسکی شناخت کر لی ہے ، جبکہ قتل کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔