گلیانہ : پولیس کا گشت کے دوران اشہاریوں سے مقابلہ، اشتہاری کلیم اصغر ہلاک

گلیانہ (راجہ آفتاب احمد )پولیس کا گشت کے دوران اشہاریوں سے مقابلہ۔قتل اور بھتہ خوری میں ملوث اشتہاری کلیم اصغر ہلاک ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ شب سب انسپیکٹرمحمد صغیر اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ گشت پر نکلے ہوئے تھے کہ ان نواحی موضع پلاوڑی کے نزدیکی بیلی میں چھپے ہوئے اشتہاریوں نے پولیس وین پر فائرنگ کھول دی ۔اس دوران تھانہ گلیانہ ،پولیس چوکی ملکہ۔تھانہ کھاریا ں اور تھانہ ککرالی کی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس مقابلہ تقریبادو گھنٹے جاری رہا ۔جس کے بعد قتل اور بھتہ خوری کے سات مقدمات میں ملوث اشتہاری کلیم اصغر موقع پر ہلاک ہو گیا ۔کلیم اصغر 34چک اوکاڑہ کا رہائیشی تھا ،جو بھتہ وصولی کے لئے تھانہ گلیانہ کے دیہاتوں میں وارداتوں میں ملوث تھا ۔جب کہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔