تھانیدار عوام منتخب کرینگے، عمران خان کا فارمولا

imran khan

imran khan

عمران خان نے کہا ہے کہ انقلاب لانے کیلئے صرف دو سو ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت آئی تو تھانیدار عوام منتخب کرینگے۔
گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا عوام پاکستان کی جیت چاہتے ہیں۔ مگر بڑے بڑے اداروں میں چمچے بیٹھے ہیں۔ چمچوں اور سفارشیوں سے میچ نہیں جیتا جاتا۔ پاکستان کے معاشرے کو کرپٹ کردیا گیا ہے۔ بجلی دینے کیلئے حکومت کے پاس پیسہ نہیں۔ تحریک انصاف کا مقصدپاکستان میں تبدیلی لانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انقلاب لانے کیلئے صرف دو سو لوگوں کی ضرورت ہے۔ ایماندار لوگوں کی ٹیم لے کر آؤں گا۔ معاشرے کو تھانے اور پٹواری کی سیاست سے باہر نکالیں گے۔ گاؤں کے لوگوں کو گاں میں انصاف دلائیں گے۔ کراچی میں پولیس کا نظام ٹھیک کرنا ہو گا۔ اور غریبوں کو مفت انصاف دلوائیں گے۔