تیسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کے دو وکٹوں کے نقصان پر136رنز

hashim amla

hashim amla

ویلنگٹن: (جیو ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل ختم ہونے پر جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سوچھتیس رنز بنائے۔ بارش اور کم روشنی کی وجہ سے صرف بیالیس اوورز کا کھیل ہوسکا۔

ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے کپتان راس ٹیلر نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے دن کاکھیل ختم ہونے تک دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سوچھتیس رنز اسکورکئے۔

کپتان گریم اسمتھ پانچ اور ہاشم آملا تریسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ الویرو پیٹرسن چوالیس اورجے پی ڈومینی تئیس رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈگ بریسویل اور مارک گلیسپی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔