تیسری رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ اسجد اقبال نے جیت لی

snooker

snooker

کراچی : (جیو ڈیسک) تیسری رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں اسجد اقبال نے شہرام چنگیزی کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے فائنل کے بیسٹ آف تھرٹین فریمز پر مشتمل میچ میں پنجاب کے اسجد اقبال نے شہرام چنگیزی کو باآسانی دو کے مقابلے میں سات فریمز سے شکست دی۔

کھیل کے آغاز سے اسجد اقبال نے شہرام چنگیزی کو دبا میں رکھا اور عمدہ کارکردگی پیش کرکے ایونٹ جیت لیا۔ رینکنگ میں اسجد اقبال نمبر دو پر براجمان ہیں۔ فاتح کھلاڑی اسجد اقبال کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ چیمپین شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔