پرتگال یورپین چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

euro cup portugal

euro cup portugal

یورو کپ: (جیو ڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو کے واحد گول نے پرتگال کو یورپین چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچا دیا، پرتگال کی ٹیم نے جمہوریہ چیک کو ایک صفر سے ہرا کر کواٹر فائنل میچ اپنے نام کرلیا۔

پرتگال کی طرف سے واحد گول رانالڈو نے میچ کے 79 ویں منٹ میں کیا۔ رونالڈو کا چیمپیئن شپ میں دو میچوں کے دوران تیسرا گول ہے۔ اس گول کی وجہ سے پرتگال کا دباؤ مدمقابل حریف ٹیم جمہوریہ چیک پر پورے میچ میں برقرار رہا۔ رانلڈو نے اس سے پہلے بھی چیمپین شپ کے دوران نیدر لینڈ کے خلاف میچ کے اخری لمحوں میں گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح کر یقینی بنا دیا تھا۔