تیسرے ٹیسٹ کی تیاری: پاکستان، انگلینڈ دبئی پہنچ گئے

Dubai

Dubai

سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کی تیاری کیلئے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں ابوظبی سے دبئی پہنچ گئی ہیں۔ پاکستان کوسیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔تیسراٹیسٹ جمعہ سے دبئی میں کھیلا جائیگا۔
پاکستان اور انگلینڈکی ٹیمیں آج دبئی میں پریکٹس کریں گی۔ قومی ٹیم کے منیجرنوید اکرم چیمہ کا کہنا ہے کہ ٹیم دو ٹیسٹ جیت کر مطمئن نہیں ہوئی اور کھلاڑیوں کی نظریں اب تیسراٹیسٹ جیت کرکلین سوئپ پر مرکوز ہیں۔ واضح رہے پاکستان اورانگلینڈکی باہمی اکیس سیریز میں اب تک کوئی ٹیم کلین سوئپ فتح حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔
انگلینڈ کے کوچ اینڈی فلاوراسپنرزکے خلاف اپنے کھلاڑیوں کی تیکنیک بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موزوں وکٹوں پرسنچریاں بنانے والے ہمارے بیٹنگ اسٹارزکوسلو ٹریک پرحکمت عملی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔