پاکستان دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کا اہل ہے،کوچ محسن خان

mohsin khan

mohsin khan

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ محسن خان کا کہنا ہے کہ پاکستان دنائے کرکٹ پر حکمرانی کا اہل ہے اور یہ بات پاکستان ٹیم نے دنیا کی بہترین ٹیم کے خلاف دولگاتار ٹیسٹ جیت کر ثابت کردی ہے ۔
محسن خان نے کہا کہ گذشتہ سال پاکستان ٹیم کی کارکردگی کو کمزور ٹیموں کے خلاف قرار دیتے ہوئے اہمیت نہیں دی گئی۔لیکن اب ہم نے دنیا کی بہترین ٹیم سے بھی بہتر کارکردگی پیش کرکے اپنی اہلیت دنیا پر اجاگرکردی ہے۔
محسن خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کاہدف ورلڈ نمبر ون بننا ہے۔اس کیلئے پہلے ہمیں ون ڈے اور ٹیسٹ کی تین بہترین ٹیموں میں جگہ بنانی ہوگی۔ نمبر ون بننے کیلئے پاکستان کو آسٹریلیا ،جنوبی افریقہ اور انگلینڈ میں صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہوگا۔