شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ اسپنرز کیلئے جنت ثابت ہوئی

sheikh zayed

sheikh zayed

ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ پاکستان اور انگلینڈ کے اسپنرز کیلئے جنت ثابت ہوئی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایہ ناز اسپنرز جوڑی سعید اجمل اورعبدالرحمان نے انگلش ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن کو تباہ کردیا۔ ابوظہبی ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے اسپنرز نے عمدہ کھیل پیش کیا لیکن کامیابی پاکستان کا مقدر بنی۔
انگلش ٹیم کیلئے مونٹی پینسر کامیاب ترین بولر ثابت ہوئے۔ پنیسر نے دونوں اننگز میں سات کھلاڑی آوٹ کئے۔ گریم سوان پانچ وکٹ حاصل کرسکے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راونڈر محمد حفیظ نے مجموعی طور پر چار کھلاڑی آوٹ کیے۔ سعید اجمل اور عبدالرحمن پر قسمت کی دیوی مہربان رہی۔ سعید اجمل نے سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
انھوں نے وکٹوں کی سنچری بنائی اور ٹیسٹ رینکنگ میں بھی وہ دس درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پرآگئے۔ ابوظہبی ٹیسٹ کے مین آف دی میچ اور پاکستان کو فاتح بنانے والے لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمان نے وکٹ کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ پہلی اننگز میں انھوں نے دو اوردوسری اننگز میں چھ کھلاڑی آوٹ کئے۔ رینکنگ لسٹ میں اب وہ نویں نمبر پر براجمان ہیں۔