فتوحات پاکستانی کرکٹ کیلئے اچھی رہیں گی، اینڈی فلاور

Andy Flower

Andy Flower

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور کہتے ہیں کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے انکی ٹیم کو مکمل برتری کیساتھ شکست دی ہے۔ ابوظہبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اینڈی فلاور نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو تعریف کا مستحق ٹہرایا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ٹیم کیلئے خوش ہیں جبکہ مصباح الحق کی قیادت میں یہ فتوحات کرکٹ اور ملک کا امیج بہتر بنانے میں اچھی ثابت ہونگی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ محسن حسن خان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ پاکستان میں بہترین ٹیم بننے کی صلاحیت موجود ہے، کھلاڑیوں نے جس طرح فتح کا جشن منایا وہ میرے لیے یادگار تحفہ ہے۔