تیل مہنگا : پی آئی اے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

PIA flight

PIA flight

پاکستان : (جیو ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے اندرون و بیرون ملک کرایوں میں اضافے کر دیا۔ پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کے بعد فیول سرچارج کی مد میں یکم اپریل سے کیا گیا ۔

اندرون ملک تمام پروازوں کے یکطرفہ کرائیوں میں تین سو سے ایک ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ۔ بین الاقوامی پروازوں میں سعودی عرب اورمشرقی ایشیا کے ممالک کیلئے تین ڈالر اضافہ۔۔۔گلف ، مڈل ایسٹ اورجنوبی ایشیا کے ممالک کے کرایوں میں دو ڈالر اضافہ۔ شمالی امریکا کیلئے پانچ ڈالر ، برطانیہ کیلئے چار پانڈز اور یورپی ممالک کیلئے کرایوں میں پانچ یورو اضافہ کیا گیا ہے۔