کراچی: پولیس موبائل پر فائرنگ، تین اہلکار جاں بحق

karachi

karachi

کراچی : (جیو ڈیسک) آج صبح کراچی کے علاقے پیر الہی بخش کالونی میں ڈیوٹی پر کھڑی پولیس موبائل پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

پی آئی بی کے علا قے آٹا چکی کے قریب نامعلوم افراد نے ناکے پر کھڑی پولیس موبائل کار پرفائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ اتنی اچانگ کی گئی کہ تینوں پولیس اہلکاروں کو سنھلنے کا موقع ہی نہیں ملا، جاں بحق اہلکاروں میں اے ایس آئی دھنی بخش، اور کانسٹیبلز رمضان اور نثار شامل ہیں، دو پولیس اہلکاروں کی لاشیں کار کے باہر جبکہ ایک اہلکار کی لاش کار کے اندر موجود تھی جنہیں ایدھی رضاکاروں کے ڈریعے جائے وقوعہ سے جناح اسپتال لایا گیا۔

پولیس موبائل فیروز آباد تھانے کی تھی جس کی خصوصی ڈیوٹی پی آئی بی کے حساس علاقے میں لگائی گئی تھی، فائرنگ کے بعد ملزمان سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔واقع کے بعد پی ائی بی کے علاقے میں ناکہ بندی سخت کرتے ہوئے رینجرز اور پولیس کی نفری بڑھا دی کر دی گئی ہے۔