تیل کا لالچی امریکا

oil

oil

تیل کا لالچی امریکا جس نے اپنی ترقی اور خوشحالی کا انحصار تیل کوہی مان رکھا ہے آج اِسی امریکا نے جس کی یہ خوش فہمی ہے کہ اِس کی ترقی اور خوش حالی کا دارومدار تیل پر ہے تو اِس کی اِس خوش فہمی کو ہم یہاںاِس کی ہوس کا نام دیں گے اور اپنی اِسی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ بھی کہیں گے کہ امریکانے اپنی اِس ہوس کو تقویت دینے کے خاطر دنیاکے تیل کے ذخائر پر بالخصوص ان مسلم ممالک پرجو تیل کی پیداوار کے لحاظ سے اپناایک منفرد مقام رکھتے ہیں اور جن میں سے زیادہ تر ایسے بھی ہیں جن کی معیشت کا انحصارہی تیل کی پیدوار پرمنحصر ہے اِن ممالک کوبزورِ طاقت اپنے زیر تسلط کرنے کے لئے امریکا نے اِن پر قابض ہونے کا ایک ایسا گھناونا پروگرام مرتب کررکھاہے آج جس پر یہ آہستہ آہستہ عمل بھی کررہاہے اور اِس نے اِن مسلم ممالک کے تیل کے ذخائر پر اپنا قبضہ جمانے اور اپنی اِسی سوچ کو حقیقی رنگ دینے کے لئے اپنی دہشت گردانہ کارراوئیوں اور جارحانہ رویوں سے اِن مسلم ممالک کے تیل کے ذخائر پر اپنا قبضہ جمانے کے لئے انسانی خون کوبھی بیدریغ بہانے کی اپنی وحشیانہ پالیسی مرتب کررکھی ہے اِن دنوں اِس کے ا ِن اِنسانیت سوز عمل اور سوچ کی مثال نہیں دی جا سکتی ہے۔
کیوں کہ آج یہ چنگیز خان اور ہلاکو خان جیسے ظالموں کو بھی پیچھے چھوڑ چکاہے دنیاکے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے والے امریکا کی اتنی دہشت گردی کے باوجود بھی ابھی تک اِس کی سوچ میں کوئی تبدیل نہیں آئی ہے۔مسلم ممالک کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے اور مسلم خون کی ہولی کھیلنے والے دنیاکے بڑے اِس دہشت گردِ اعظم نے اپنا یہ وطیرہ بنالیاہے کہ اگر آج اِسے اپنی دنیامیں حکمرانی قائم رکھنی ہے تو اِسے اپنی معیشت کے استحکام اور اپنی بقاکے لئے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرناہے اِس کے بغیرنہ تو اِس کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے اور نہ یہ دنیاپر اپنی حکمرانی قائم رکھ سکتا ہے۔

 

حالانکہ آج دنیا کا ایک بڑاحصہ اِس کی تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے کے لئے اِس کی بے شمار ایسی اِنسانیت سوز ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے اِسے دہشت گردِ اعظم کہہ کر پکار رہی ہے مگر دنیاکی تنقیدوں کے باوجود بھی یہ ہے کہ اِس کے ارادوں اور پرتشدت جارحانہ پن میں کوئی لچک نہیں آرہی ہے الٹا جیسے جیسے وقت گزرتاجارہاہے اِس کی مسلم دنیا کے تیل کے ذخائر پر قبضے کی ہوس بھی بتدریج بڑھتی ہی جارہی ہے اِس کے اِس پاگل پن کو دیکھ کر آج یہ اندازہ لگانا کوئی مشکل نہیں رہاکہ جیسے اِس نے یہ تہیہ کررکھاہے کہ اِس کی اِس سوچ کی تکمیل میں جتنی بھی رکاوٹیں آئیں گیں یہ اِنہیں مسمار کردے گا چاہئے اِس کے لئے دنیا اِسے کوئی بھی نام دے اور چاہے جتنے بھی بدترین الفاظ سے اِسے پکارے مگر یہ اپنی اِس سوچ میں ایک رتی برابر بھی فر ق نہیں آنے دے گا اور نہ ہی کسی کے دباو میں آکراپنی اِس فسادپرور پالیسی کو تبدیل کرے گا۔

 

ہم اپنے گزشتہ کالموں میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ امریکا کسی بھی مسلم ملک کا کبھی بھی دوست ثابت نہیں ہواور نہ آئندہ ہوسکتاہے کیوں کہ اِس کی گواہ ہی کہ اِس نے جب بھی کسی مسلم ملک سے دوستی کا ہاتھ بڑھایااِس کے پیچھے بھی اِس کے اپنے کئی ایسے مفادات پوشیدہ رہے کہ جن کے حصول تک اِس نے ان مسلم ممالک کی چاپلوسی جاری رکھی اور ہمارے مسلم حکمران اِس کے خوشامدی رویوں کو اپنے لئے بڑااعزاز جانتے رہے مگر جیسے ہی امریکا اپنے مفادات کے حصول میں کامیاب ہوا اِس کے ساتھ ہی اِس نے نہ صرف مسلم ممالک سے دوستی ختم کی بلکہ امریکاکا ریکارڈ یہ بتاتاہے کہ جب تک اِس کی کسی بھی مسلم ملک سے گٹھ جوڑ قائم رہااِس نے اس ملک کی معیشت ، سیاست اور اخلاقیات کا بھی بیڑا غرق کر دیا اور اِس کا ہر طرح سے ایساچہرہ بگاڑا کہ وہ کہیں بھی اپنا منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا۔

 

آج اپنی فطرت سے مجبور اِسی امریکا نے سعودی عرب کے ساتھ بھی یہی گیم کھیلنا شروع کر دیا ہے جس کے ثبوت کے طورپر ہم اس خبر کا ذکر کریں گے جس میں واضح طور پر امریکانے سعودی عرب پر دباو بڑھاناشروع کردیاہے کہ وہ ایران پر پابندیوں کی وجہ سے بڑھنے والے تیل فراہمی کے خلاکوپرکرنے کے لئے جس قدر ممکن ہوسکے اپنے تیل کی پیداوار میں اضافہ کرے گو کہ یہ سعودی عرب میں تیل کی لالچ میں اپنے ناپاک قدم جمانے والے امریکا کا سعودی حکمرانوں کے لئے پہلا حکم ہے مگر ہم یہ سمجھتے ہیںکہ اِس امریکی حکم کے ساتھ ہی ایسالگ رہاہے کہ جیسے امریکا نے سعودی عرب میں ایک بڑاعرصہ خاموشی سے گزارنے کے بعد اب اپنا ہاتھ سعودی عرب کے حکمرانوں کے گریبانوں کی جانب بھی بڑھانا شروع کر دیا ہے اور اگر اِس موقع پر سعودی حکمرانوں نے ہر امریکی حکم پر خاموشی اختیار کر لی اور اِسے عملی جامہ پہنانا شروع کر دیا تو کیا امریکاکے ہاتھ اِسی طرح سعودی حکمرانوں کے گریبانوں پر بھی بڑھتے رہیں گے۔

 

جبکہ سعودی حکمرانوں پر جہاں اپنا یہ دباؤ ڈال تو وہیں اِس خدشے کا بھی اظہارکر دیا ہے کہ تاہم یہ اضافہ جولائی سے قبل ناممکن دکھائی دیتاہے مگر پھر بھی سعودی عرب اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں تیل کے لالچی امریکانے سعودی عرب سے جارحانہ انداز سے کہہ دیاہے کہ جولائی میں ایران پر پابندی کی وجہ سے تیل کی کمی کے اثرات کو پوراکرنے کی ساری ذمہ داری سعودی عرب اور اِس کے ہم خیال گروپ ممالک پر عائد ہوتی ہے کہ یہ سب ایرانی خام تیل پر پابندی کے بعد تیل کی کمی کو ہر صورت میں پورا کریں۔

 

ادھر اِس امریکی دباواوردھمکی کے برعکس کسی حد تک اچھی اور حوصلہ افزابات یہ ہے کہ سعودی عرب نے بھی ڈھکے چھپے انداز سے ہی صحیح مگر بظاہرتو اِس نے بھی اپنی آستینیں چڑھاتے ہوئے یہ کہہ امریکاکو خبردارکر دیاہے کہ وہ مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق تو تیل کی کمی کو پوراکرنے کے لئے تیار ضرور ہے تاہم وہ سیاست میں حصہ نہیںلے گا امریکا خطے میں اپنی کسی بھی قسم کی سیاست سے سعودی عرب کو باہر رکھے اور سعودی عرب کسی بھی امریکی جارحیت کا ساتھ نہیں دے گا۔

 

جبکہ دوسری جانب انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ یورپی یونین امریکی سازش کا حصہ بن کر ایرانی خام تیل پر یکم جولائی سے پابندی کے اعلان کا اطلاق کردے گی جس کے بعد دنیامیں تیل کا جو بھونچال آئے گا اِس سے انکار نہ ممکن ہے کہ اِس کا اثر امریکا پر تو کچھ نہ پڑے مگرایرانی خام تیل کی پابندی کے بعد ہم جیسے بہت سے ایسے غریب اور پہلے سے امریکی تسلط اور اِ س کی دھمکیوں میں ڈر ، ڈرکر سانسیں لینے والے ممالک کاتو ستیاناس ضرور ہوجائے گا جن ممالک میں تیل کی قیمت بڑھتے ہی اِن کے مفلوک الحال عوام پر مہنگائی کا طوفان چڑھ دوڑتاہے اور عوام ابوالمہنگائی تیل اور اپنے حکمرانوں کو کوستے رہتے ہیں۔

 

اب اِس سارے منظراور پس منظر میں کوئی شک نہیں رہ جاتا ہے کہ امریکانے سعودی عرب پر اپنے قبضے کا ہوم ورک مکمل کرلیاہے جس کے لئے اِس نے ایران پر پابندی کے اعلان کے ساتھ ہی سعودی عرب پر بھی اپناشکنجہ کسنے کی تیاری شروع کرنے کا پروگرام ترتیب دے رکھاہے کیوںکہ یہ عراق کویت جنگ کے خاتمے کے بعدایک عرصہ سعودی عرب میں اپنے قیام کو یقینی بنانے کے بعد اب یہاںبھی اپنے ان ناپاک منصوبوں کوجس میں سعودی تیل کے ذخائر پر قبضہ کرناشامل ہے اِنہیںحتمی شکل دے چکاہے اب یہ بات سعودی حکمرانوں کو بھی سمجھنی چاہئے کہ وہ امریکا کے کسی دباو اور دھمکی میں آئے بغیر اِس کے ناپاک عزائم کی شروعات سے قبل ہی اپنے یہاں سے امریکا کو نکال باہر کریں اور اِ س سے ہر قسم کے تجارتی معاہدے بھی ختم کردیں جن کی وجہ سے امریکی معیشت مضبوط اور اِس کے یہاں تیل کے ذخائرکو استحکام مل رہا ہے۔
تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم