تیل کی قیمتوں میں استحکام کیلئے کوشش جاری رکھیں گے: سعودی عرب

 Saudi Arabia

Saudi Arabia

سعودی عرب(جیوڈیسک) سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ عالمی توانائی مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے اور قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ بات سعودی عرب کے وزیر پیٹرولیم علی النیامی نے جی سی سی وزرا تیل کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ تاہم سعودی وزیر پیٹرولیم نے خبردار کیا کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں دنیا بھر میں اقتصادی گروتھ متاثر کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2008 کے بعد مارچ میں پہلی مرتبہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے عالمی معیشت خصوصا ترقی پذیر ملکوں کی معیشت متاثر ہوئی ہے۔

علی النیامی نے مزید کہا کہ تیل پیدا کرنے والے خلیجی ممالک نے عالمی مارکیٹ میں قیمتیں مستحکم اور برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔