جامعہ کراچی میں امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔ ترجمان

Karachi University

Karachi University

جامعہ کراچی کے ترجمان قمر رضوی نے کہا ہے کہ آج ہونے والے ڈگری کلاسز کے تمام امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے، طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مقررہ وقت پر امتحانی مرکز پہنچ جائیں۔ یونیورسٹی کے ترجمان قمر رضوی نے کہا ہے کہ دھماکے کے بعد صورتحال کنٹرول میں ہے اور ڈگری کے ہونے والے تمام امتحانات بی اے ، بی ایس سی، ریگولر و پرائیویٹ کے پرچے معمول کے مطابق ہوں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ چھتیس ہزار تین سو تریسٹھ امیدوار امتحانات میں شرکت کریں گے اور شہر میں باون امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ پرچے ملتوی نہیں کئے گئے اسیلئے طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنے امتحانی مراکز پہنچ جائیں۔